ایڈیٹرکاانتخاب

کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین پر فردِ جرم عائد

کراچی: احتساب عدالت نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین، بشارت مرزا، جمیل انصاری، ایس ایس جی سی ایم ڈی زوہیرصدیقی، ملک عثمان، خالد رحمان اور شعیب وارثی سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
فاضل جج نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 17مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے تین مقدمات درج ہیں اور اس سے قبل ان پر وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button