انٹرنیشنل

بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی:بھارتی میڈیا

ممبئی (نیوز وی او سی آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ، فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای)نے پاکستان فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔فیڈریشن نے یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا ہے جس کے بعد پورے بھارت میں اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کو آل انڈیا سنیما ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی تصور کیا جاتا ہے جس کے ساتھ پورے بھارت کی فلم اور ٹی وی ایسوسی ایشنز کا الحاق ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یونین وزیر بابل سپریو نے پاکستانی اداکاروں، فنکاروں اور ٹیکنیشنز کے بھارت میں پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ دنوں بھارتی گلوکاروں کی جانب سے سلمان خان اور اجے دیوگن کی فلموں میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کرنے پر تنقید کی گئی تھی لیکن اب انتہا پسندوں کے دبا میں آکر فلم ایسوسی ایشن نے پابندی لگادی ہے.واضح رہے کہ اکثر بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور حال ہی میں ماہرہ خان ،صبا قمر اور علی ظفر سمیت دیگر پاکستانی فنکار کئی بھارتی فلموں میں مرکزی کردار میں دیکھے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button