انٹرنیشنل

پاکستان کو ’’ سنجوان ملٹری‘‘ کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی:بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی آرمی چیف جنرل بین راوت نے دھمکی دی ہے کہ ہمسایہ مکل پاکستان کو جموں میں سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی جلد یا بدیر قیمت چکانا ہو گی جبکہ ہمارے پاس جوابی کارروائی کے لئے سرجیکل سٹرائیک سمیت کئی آپشن موجود ہیں۔
بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جس کا اسے صرف اسی صورت میں جواب دیا جا سکتا ہے لیکن ہمارے پاس متعدد آپشن موجود ہیں جن میں سرجیکل سٹرائیکس بھی شامل ہیں ۔تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی وہ ان آپشنز کو افشا نہیں کریں گے جو کہ فورسز اختیار کر سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button