بزنس

نیپرا نے بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن )نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسمنٹ میں بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی طرف سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔ جنوری کے مہینے کے لئے فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 9 روپے86 پیسے تھاتاہم جنوری میں حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے پر فی یونٹ فیول لاگت 6 روپے 88 پیسے رہی۔ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی سے صارفین کو 27 ارب روپے کا ریلف ملے گا۔ ریلف کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا لیکن اس کا اطلاق زرعی صارفین اور کے الیکڑک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button