انٹرنیشنل
مصر : دہشتگرد گروہ بنانے کے الزام میں 21 افراد کو سزائےموت
مصر کی عدالت نے دہشت گرد گروہ بنانے کے الزام میں 21 افراد کو موت کی سزا سنادی ہے۔
قاہرہ کی عدالت نے ملزمان پر دمیاط شہر میں دہشت گرد گروہ تشکیل دے کر فوجی اور سکیورٹی تنصیبات پر دھماکا خیز مواد سے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔
سزائے موت پانے والے21 ملزمان میں سے صرف 5ملزمان کمرہ عدالت میں حاضر تھےجبکہ بقیہ ملزمان مفرور قرار دے دئیے گئے ہیں۔
عدالت نے 7 دیگر ملزمان میں سے 4 کو 25سال قید اور 3 کو 15سال قید کی سزائیں بھی سنائی ہے۔