Draft

مجرموں کے تحفظ کے لیے آئین تبدیل نہیں ہو سکتا،عبدالعلیم خان

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کے تحفظ کے لیے قومی خواہشات کا عکاس آئین تبدیل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چند نا لائق، نواز شریف کو آئین اور قانون سے بالاتر شخصیت بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔
لاہور کے ایک نجی کلب میں ممبرشپ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خالق اور تخلیق کی بات کرنے والوں کو خالق حقیقی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے مرکز تک کرپشن کا مائنڈ سیٹ واضح ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے تجربہ کار کھلاڑی بار بار ایک ہی غلطی دہرا رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کی جان احد چیمہ جیسے طوطے میں ہے۔
علیم خان نے مزید کہا کہ بیورو کریسی اور انتظامی افسران کو تقسیم کرنے کے بجائے بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ سچ اگل دیں کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کس نے کتنا مال کمایا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button