پاکستان

سیاسی مفادات کیلئےطریقہ کار سے ہٹ کر متعصبانہ رویہ رکھا گیا، مفتاح اسمائیل

مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کے بعد پیرس سے وطن واپس پہنچ گئے ، ان کا کہنا ہے کہ مخصوص سیاسی مفادات کے لیے طریقہ کار سے ہٹ کر پاکستان کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھا گیاہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سے خود فنانشل ٹاسک فورس کی ساکھ متاثر ہوگی اور ممکنہ پابندیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو گرے لسٹ کر بھی دیاجاتاہے تو کوئی آفت نہیں آئے گی، ہماری معیشت مضبوط ہے،معیشت کا پہیہ اسی رفتار سے چلتا رہے گاجبکہ اجلاس پرہمارے خدشات موجو د ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button