انٹرنیشنل

کینیڈین وزیراعظم جدٹن تروڈو بھی شاہ رخ خان سے متاثر

نئی دلی: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان دونوں اہل خانہ کے ہمراہ بھارت کے 7 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات کی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا اہلیہ صوفی، دونوں بچوں زیویر اور ایلا کے ہمراہ بھارت کا دورہ جاری ہے، 7 روزہ دورے کے دوران ٹروڈواور ان کی فیملی بھارت کے ثقافتی لباس میں تاج محل، ہمایوں کا مقبرہ، بادشاہی مسجد سمیت تمام خوبصورت جگہوں کا دورہ کررہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کے 7 روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے 66 معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن میں فلم انڈسٹری سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان، انوپم کھیر سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔
تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو سنہرے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ صوفی ساڑھی پہنی ہوئیں تھیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھ رہی تھیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جسٹن ٹروڈو نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی اور کنگ خان سے ملاقات کو خوشگوار قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم آج رات کینیڈین فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون کا جشن منارہے ہیں اور اس میں شاہ رخ خان سے بہتر کوئی اور مدد نہیں کرسکتا تھا۔
بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہم نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ دونوں ممالک کے لوگوں، ثقافت اور سینما انڈسٹری کے بارے میں بات کی، ان کے ساتھ بات کرکے بہت اچھا لگا۔

نامور بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات کو اعزاز قراردیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے جسٹن ٹروڈو کو ’’سر‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی امتیاز کے خاتمے میں آپ کی قیادت ہم سب کے لیے متاثر کن ہے۔

بالی ووڈ اداکار رنگاناتھن مادھوان نے بھی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کو اعزاز قرار دیا۔

تقریب میں جسٹن ٹروڈو نے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کےساتھ بھی ملاقات کی۔
جسٹن ٹروڈو نے دورہ بھارت کے دوران تاج محل کا بھی دورہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں بعدازاں انہوں نے تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بار تاج محل دیکھنے آیاتھا تو اپنے بیٹے زیویر کی عمر کا تھا، تقریباً 35 سال بعد دوبارہ اپنی فیملی کے ساتھ یہاں آنا بہت اچھا لگ رہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button