رنگ برنگ

ماہر نجوم کے مطابق تیسری شادی عمران خان کیلئے بہت مبارک ثابت ہوگی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی یا پہلی دونوں شادیوں کی طرح ناکام ہوجائے گی اس حوالے سے نجومیوں نے پیش گوئی کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نے اس وقت پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ جہاں سیاستدان، شوبزو کرکٹ اسٹارز چیئرمین تحریک انصاف کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، وہیں ماہر علم نجوم بھی عمران خان کی تیسری شادی کی ناکامی یا کامیابی سے متعلق مختلف پیشگوئیاں کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی تیسری شادی

کچھ نجومیوں نے کہا تیسری شادی عمران خان کے لیے بہت مبارک ثابت ہوگی جب کہ کچھ نجومیوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شادی ستمبر کے بعد کرنی چاہئے تھی۔

ماہر علم نجوم ساعت خان نے ستاروں کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ستارے 200 فیصد متفق ہیں کہ اکتوبر 2017 سے عمران خان کی تیسری شادی کا وقت شروع ہوچکا تھا اور یہی بات میں بار بار کہہ رہی تھی کہ کسی بھی وقت آپ اچھی خبر سنیں گے۔ انہوں نے عمران خان کی تیسری بیوی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ’’تیسری بھابھی‘‘راس بھی آئیں گی-
جب کہ معروف نجومی عبداللہ شوکت المعروف ماموں نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے کہا ستاروں کی کیفیت کے مطابق 2018 کا یہ وقت بالکل بھی عمران خان کے حق میں نہیں ہے اور اگر عمران خان کو شادی کرنی ہی تھی تو کم از کم ستمبر تک کا انتظار کرلیتے اور ستمبر کے بعد شادی کے بندھن میں بندھتے تو شاید بہتری آجاتی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے 1995 میں جمائمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں، جب کہ دوسری شادی عمران خان نے جنوری 2015 میں صحافت کے پیشے سے وابستہ ریحام خان سے کی تاہم یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور صرف 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button