عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی شادی کی تصاویر جاری کردیں،جن میں بشری بی بی کے قریبی رشتے دار اورعون چوہدری موجود ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی سادہ تقریب دلہن کے گھر ہوئی ،نکاح مفتی سعید نے پڑھایاجس کے بعد رخصتی ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب میں ان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں بلایا ہی نہیں گیا تھا۔
عمران خان کے نکاح کے گواہ ان کے دوست اور پارٹی رہنما عون چوہدری اور زلفی بخاری تھے ،پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی شادی کی تصدیق کی ۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح آج شام پڑھایا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق شادی آج نہیں پہلے ہوچکی تھی لیکن تصاویر آج جاری کی گئی۔
اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی عرف پنکی بی بی کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی ۔
عمرچیمہ کی خبر پر تحریک انصاف کے اس وقت کے ترجمان نعیم الحق نے کہا تھاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی نہیں ہوئی صرف نکاح کا پیغام بھیجا ہے،مگر آج تصدیق ہوگئی کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کی ہے۔