ایڈیٹرکاانتخاب

قومی ایئر لائن کے خریداروں کو خبردار کرتاہوں کہ خریداری کے مضمرات انہیں بھگتنا پڑیں گے : آصف زرداری

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے پی آئی کی نجکاری پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی ایئر لائن کے خریداروں کو خبردار کرتاہوں کہ خریداری کے مضمرات انہیں بھگتنا پڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کاقومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے اراکین کویہ مسئلہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پی پی کے ارکان نجکاری کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو بے نقا ب کریں، پی آئی اے کی نجکاری مجرمانہ ارادوں سے کی جارہی ہے اور قومی ایئرلائن کے خریداری کے خواہشمند بھی اس معاملے سے باز رہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی اس طرح نجکاری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ پی آئی اے کی نجکاری اور پارلیمنٹ کو بے خبر رکھنا قوم کے خلاف ایک جرم ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری عام انتخابات سے پہلے پیسے بنانے کیلئے کی جارہی ہے،حکومت پراسرار انداز میں انتخابات سے قبل پی آئی اے کی نجکاری سے باز رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button