کھیل

دو سیزن ٹیم کے لیے مایوس کن رہے لیکن یہ سال لاہور قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )لاہور قلندرز کے کپتان برینڈین میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو سیزن ٹیم کے لیے مایوس کن رہے لیکن یہ سال لاہور قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ویڈیو پیغام میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین اور لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ دو سال مایوس کن رہے لیکن یہ سال قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے، پاکستان سپر لیگ میں اس بار قلندرز کے مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر نہایت پرجوش ہیں اور ٹیم میں کافی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔
برینڈن میک کولم نے کہا کہ وہ فخر زمان کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس سال لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button