ایڈیٹرکاانتخاب

زینب کیس عمران کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ، رانا ثناءاللہ

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) معصوم زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت اور قید کی سزا ملنے کے بعد زینب کے والدین کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ دہرایا جا رہا ہے جس پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مجرم عمران کو سزا میں قانون کے تقاضے پورے کئے گئے ہیں جبکہ اسے عبرت کا نشان بنانے کے فیصلے پر سب متفق ہیں۔ عمران کی سرعام پر پھانسی پر نظرثانی ہو سکتی ہے اور اس مطالبے پر غور کیا جا سکتا ہے تاہم سرعام پھانسی دینے کے فیصلے سے پہلے عدالتی رہنمائی درکار ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button