ایڈیٹرکاانتخاب

کہا تھا سارے لیڈر مقدم ہیں، میڈیا نے معاملہ کیا سے کیا کر دیا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اخبارات میں شائع ہونے والے اپنے بعض ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پچھلے روز پارٹی صدارت کیس میں واضح طور پرکہا تھا کہ سارے لیڈرز اچھے اور مقدم ہیں۔
ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جب ایک وکیل نے چیف جسٹس کی ستائش کی تو چیف جسٹس نے کہا ہم کچھ کہہ دیتے ہیں اور میڈیا میں کچھ رپورٹ ہوتا ہے۔ پچھلے روز ہم نے کسی لیڈر سے متعلق بات نہیں کی تھی بلکہ صرف ایک مخصوص صورتحال سمجھنے کی کوشش کررہے تھے کہ اگر کوئی مختلف کردار پارٹی سربراہ بن جائے تو پھر کیا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا نے اس معاملہ کو پکڑ کر کیا سے کیا کر دیا، اب کیا کہہ سکتے ہیں ہم کیس سنتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ انصاف ہی ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لئے قابل احترام ہیں، جمعرات کے روز کی آبزرویشن صرف ایک مفروضہ پر مبنی تھی، میڈیا خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلاتا ہے جب کہ غلط خبروں پر بھی دوسری جانب سے جواب آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button