Draft
بچپن میں موٹاپے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیٹ ونسلیٹ

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ بچپن میں انہیں بھی موٹاپے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اپنے ایک بیان میں کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے میں موٹاپے کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، زمانہ طالب علمی سے ہی اداکاری شروع کردی تھی جس کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں مجھ سے جیلس ہوتی تھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے تمام تر تنقید کے باوجود اپنی پرفارمنس کے ذریعے ناقدین کے منہ بند کروائے۔
کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ میرا بدلہ لینے کا طریقہ ہے، آج میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک اچھی اور خوشحال زندگی گزار رہی ہوں، مجھ پر تنقید کرنے والی لڑکیوں سے کہتی ہوں کہ مجھے دیکھیں۔