Draft

سٹیج گر گیا گلوکارہ عینی خالد سمیت 10 طالبات زخمی ہوگئیں

گوجرانوالہ(نیوز وی او سی آن لائن ) گوجرانوالہ میں نجی کالج کے کنسرٹ میں سٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد سمیت 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں نجی کالج کے زیر اہتمام ایک میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں عینی خالد پرفارم کر رہی تھیں، اسی دوران گلوکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے کچھ طالبات بھی سٹیج پر چڑھ گئیںتاہم سٹیج زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد اور 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔نجی کالج کے پرنسپل پروفیسر سلیم کے مطابق گلوکارہ عینی خالد کو کندھے پر چوٹ آئی اور وہ پرفارمنس چھوڑ کر لاہور چلی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button