Draft

مشرف نے جراتمندانہ موقف اپنایا، ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی: کرن صبا

گوجرانوالہ(نیوز وی او سی)ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ میڈم کرن صباء نے کہا ہے کہ ہمار ے قائد پرویز مشرف نے پاکستان کے اندربیرونی مداخلت اورجارحیت سمیت ہرقومی بحران کیخلاف جرأتمندانہ موقف اختیار کیااور پاکستان کی سا لمیت پرآنچ نہیں آنے دی ۔شریربرادران بیسوں وزارتوں کاقلمدان اپنے پاس رکھنے کے باوجود مسلسل شعبدہ بازی کامظاہرہ کررہے ہیں۔نام نہاد شیر ملک دشمن قوتوں کامقابلہ نہیں کرسکتے ،اس کیلئے سرفروش اورفرض شناس پرویز مشرف اوران کے جانبازکافی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ میڈم کرن صباء نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ورکر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے سیاسی قد کے مدمقابل سیاسی بونوں پراعتماد نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہما رے قائدکی قومی خدمات کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں اے پی ایم ایل کے نامزدامیدواروں کوووٹ دینگے۔آ نیوالے انتخابات اگربروقت اورشفاف ہوئے تو ہماری جماعت وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔
کرن صباء نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کی قیادت میں ہمارے کارکنان پاکستان کی تعمیروترقی اورحفاظت کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے ۔ حکمران اوران کے حواری قومی وسائل پرہاتھ صاف کررہے ہیں ۔وفاق سے پنجاب تک حکمران ٹولے کو اقرباء پروری، بدعنوانی اوربدانتظامی کے سواکوئی کام نہیں ہے۔اگرملک سے فوری طورپر کرپشن کا سدباب نہ کیا گیاتوقوم بنداورتاریک گلی سے باہرنہیں نکل پائے گی،عوام کے پاس تبدیلی اورخوشحالی کیلئے پرویز مشرف سے بہترکوئی آپشن نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button