انٹرنیشنل

ترکی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں مشکلات ہیں: میرکل

برلن(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں ابھی بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ حالیہ کچھ برسوں میں ان دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومتی کریک ڈان اور گزشتہ برس ترکی کے متنازعہ ریفرنڈم کے تحت صدارتی اختیارات میں اضافے پر برلن حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔تاہم میرکل نے کہا ہے کہ وہ ان تعلقات میں بہتری کی کوشش میں ہیں۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے روابط میں زیادہ فعالیت پیدا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button