پاکستان

سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتےہیں، پاکستان

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط خان نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اہم ہے، مسائل کا حل سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہئے، پاکستان بھی بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے کے عزم پر قائم ہے اور اڑی واقعے سے پاکستان کو کوئی تعلق نہیں، پٹھان کوٹ واقعے کی طرح اڑی حملے پر قبل از وقت نتیجہ اخذ نہ کیا جائے، اُڑی حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بغیر الزام لگانا درست نہیں۔ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button