انٹرنیشنل
شام میں روسی ملٹری فرم کے لئے کام کرنے والے300 افراد ہلاک یا لاپتہ
دمشق(آئی این پی)شام میں روسی حکومت سے ایک نجی ملٹری فرم کے لیے کام کرنے والے300 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ۔
برطانوی خبررساں ادارے’’ روئٹرز ‘‘نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسا گزشتہ ہفتے کے دوران ہوا۔ ایک روسی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان میں سے100 افراد مارے گئے ہیں جبکہ دیگر ذرائع نے ہلاک شدگان کی تعداد 80 بتائی ہے۔ روسی حکام کے مطابق شام میں5 روسی باشندوں کی ہلاکت کی خبریں ملی ہیں لیکن ان میں کوئی سکیورٹی اہلکار شامل نہیں تھا۔