انٹرنیشنل
وائٹ ہاؤس نے روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا
وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کے روز باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ء میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔