بلوچستان

کوئٹہ فائرنگ سے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ،آئی جی ایف سی، آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔
کوئٹہ میں صبح تقریبا سوا آٹھ بجےدہشت گردی کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سریاب روڈ سے ملحقہ گلی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کونشانہ بنایا، اہلکارریلوے ٹریک پر گشت پر تھے اورمعمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں موٹر سائیکل سواراہلکاراسلم،سعید،شبیراورامجد موقع پرہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان فرارہو گئے۔
واقعہ کے بعد پولیس اورایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتفتیش شروع کردی ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی جگہ سے متعدد خول قبضے میں لے لئے جبکہ دیگرشواہد بھی اکٹھے کئے ۔
آئی بلوچستان معظم جاہ کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکارریلوےٹریک کی حفاظت پرتھےجب انھیں نشانہ بنایاگیا،3سے4مسلح افرادنےایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی،حملےمیں مختلف چھوٹےبڑےہتھیاروں کااستعمال کیاگیا۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ فعال ہوتاتوتحقیقات میں اہم پیش رفت ہوتی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں نے دو ماہ کے دوران پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 17 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button