انٹرنیشنل

تاوان کیلیے اغوا کیے گئے17پاکستانی افغانستان سے بازیاب

لنڈی کوتل: افغانستان سے 17 پاکستانیوں کو بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔
خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے17پاکستانیوں کو بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا، نامعلوم مسلح افراد نے ستمبر2017میں ان17افراد کو لنڈی کوتل سے اغوا کرکے افغانستان کے صوبے ننگرہار منتقل کردیا تھا۔
خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمدکے مطابق ان افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد جرگوں اورقبائلی عمائدین کی مداخلت پر بازیابی عمل میں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button