پاکستان

بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے گئے۔
عمران خان نے کہاہے کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس کے تحت ایک ارب 16 کروڑ درخت لگائے گئے اور 5 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم ہوا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان 7ویں نمبر پر ہے، پنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی،چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہوچکے ہیں،بدقسمتی سے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی، یہ واحد منصوبہ ہے جس سے آنے والی نسلوں کوماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیاجاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button