پاکستان

اقوام متحدہ میں نواز شریف نے کشمیر پر کوئی نئی بات نہیں کی :چودھر

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کشمیر پر کوئی نئی بات نہیں کی ،مسئلہ کشمیر کی آواز ہر حکومت نے اٹھائی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ تمام قومی اداروں نے نواز شریف کو بھارت کے خلاف ثبوت دیے تھے لیکن نواز شریف را کے ایجنٹ پر کچھ نہیں بولے ۔
لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے دشمن کو شادی پر گھر بلاتے ہیں ،مودی نے پاکستان کے خلاف ہر فورم پر الزام تراشی کی،بھارت کی تخریب کاری پر وزیر اعظم نے ایک لفظ نہیں کہا ،براہمداغ بگٹی کو بھارتی شہریت دینے پر بھی نواز شریف خاموش ہیں ۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا ،ٹیچرز ،کسان ،ڈاکٹرز سمیت ہر کوئی سڑکوں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کسان دشمن ہے،ہمارا کسان تباہ ہو رہا ہے ،بھارت سے آلو، ٹماٹر منگوائے جا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button