پاکستان
صاف پانی کیس: وزیراعلیٰ شہباز شریف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی کیس میں آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوں گے،وزیراعلیٰ کی پیشی کے باعث سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث وہ عدالت پیش نہ ہو سکے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس منظورملک،جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ صاف پانی کیس کی سماعت کرے گا،وزیراعلیٰ شہبازشریف صاف پانی اورماڈل ٹاؤن میں رکاؤٹوں سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، دوران سماعت آئی جی پنجاب،سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنز اورسی ٹی اوبھی پیش ہوں گے۔