Draft

اداکارہ ریما نے ایک مرتبہ پھرنئی فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کر دیا

لاہور (آن لائن)ماضی کی نامور اداکارہ ریما نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں نئی فلم بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریما خبروں میں ان رہنے کیلئے 2 برس سے نئی فلم بنانے کے اعلان کررہی ہیں مگر حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ان کا پرانا سیکرٹری دستگیر بھی فلم کے حوالے سے موثر جواب نہیں دیتا، اب پھر 2018 میں ریما نے ذاتی فلم بنانے اور اسے ڈائریکٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔دوسری جانب فلمی حلقوں کاکہنا ہے کہ ریما اب آؤٹ آف ڈیٹ اور عمررسیدہ ہورہی ہیں،لہٰذا وہ فلم بنا کر محض وقت اور سرمائے کا ضیاع کرینگی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button