Draft

امیتابھ بچن طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج

نئی دہلی (نیوز وی او سی آن لائن)بالی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو گزشتہ شب کمر اور گردن میں درد کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم صحت میں بہتری پر اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔گزشتہ روز وہ معمول کے چیک اپ پر آئے تھے لیکن طبعیت میں خرابی کی وجہ سے انہیں ہسپتا ل میں داخل کر لیا گیا تھا۔
اداکار نے ناساز طبیعت پر نیک تمنائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور انہیں اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے ٹوئیٹ کی۔
امیتابھ بچن نے ٹوئیٹ میں ایک ہندی نظم بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اور ہسپتال کے تعلق سے متعلق لکھا۔انہوں نے نظم میں ہسپتال کو مندر سے تشبیہ دی اور ڈاکٹرز کو اپنی زندگی کا لازمی جز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہسپتال کا دورہ مندر کے دورے کی طرح ہی ہے‘۔
انہوں نےاپنی بلاگ پوسٹ ’بچتن بول‘ پر نظم کے ساتھ اپنی لیک ہونے والی تصویر بھی شیئر کی۔
عمر رسیدہ ہونے کے باعث انہیں نہ صرف کمر اور گردن میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے، بلکہ انہیں جگر کا عارضہ بھی لاحق ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button