Draft

شمالی کوریا کے رہنما کی جنوبی کورین صدر کو ملاقات کی دعوت

سیئول: جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ملاقات کی پیش کش کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کو ملاقات کے لئے اپنے ملک آنے کی دعوت دی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات کی دعوت کم جونگ ان کی بہن کم یوجونگ پیو چانگ نے دی ہے جو جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیئول میں واقع صدارتی محل میں دیئے گئے ظہرانے میں صدر مون جئی سے کم جونگ کی بہن نے نفسِ نفیس ملاقات کی اور کم جونگ ان کا پیغام پہنچایا اور اپنے ملک شمالی کوریا میں آنے کی دعوت دی۔
ترجمان کے مطابق صدر مون جئی نے بھی مثبت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور ایسے حالات میں ملاقات کی دعوت انتہائی خوش آئند ہے تاہم پہلے دونوں ممالک کو مل کر حالات سازگار بنانا ہوں گے اور شمالی کوریا کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سراہوں کے مابین آخری ملاقات 2007 میں ہوئی تھی اور اگر اب جنوبی کورین صدر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کی پیشکش قبول کرلیتے ہیں تو کوریائی ممالک کے سرابراہوں کی 11 سال بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button