ایم کیو ایم پاکستان ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آئندہ بھی ایک ہوگی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارےمخالفین شادیانےبجارہےتھے، حسرت ان غنچوں پرجوبن کھلےمرجھاگئے۔
سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے17فارمزبھرےگئے، امیدواروں کی تعداد 15 ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خواجہ سہیل منصور،قمرمنصورکےنام زیرغورتھے، قمرمنصورنےبیماری کی وجہ سےمعذرت کی، خواجہ سہیل منصورنےقومی اسمبلی کی رکنیت جاری رکھنےکافیصلہ کیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ اختلاف اوراختلاف رائےہوتاہے،ایم کیوایم کےنظم وضبط کی پالیسی کوقائم رکھناہے، اختلافات کے خاتمے کے لیے میرے ساتھیوں نے مجھے اختیارات دیے۔
انہوںنے مزید کہا کہ نہ پہلےکہیں سےڈکٹیشن لیا،نہ اب لیااورنہ آئندہ لیں گے، فروغ نسیم کی اس بات پریقین نہیں کرسکتاکہ رابطہ کمیٹی کی دوتہائی اکثریت کنوینرتبدیل کرسکتی ہے۔