پاکستان

ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ این اے 154قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ا نہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ انتظامی امور کا جائزہ اجلاس میں کہی ،اجلاس میں ڈی پی او امیر تیمور ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابراراحمد جتوئی ، ریجنل الیکشن کمشنر ومانیٹرنگ آفیسر شاہد اقبال، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ حبیب اللہ خان، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ اشتیاق احمد جاوید، اے ڈی سی ریونیو عار ف ضیاء اور دیگر صوبائی و فاقی محکموں کے افسران موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 12فروری کو ضمنی انتخابات میں مسائل کے حل کے لئے ڈی سی آفس سمیت دیگر محکموں میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12فروری کو تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے ۔ سی ای او ہیلتھ کو میڈیکل ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ۔ اجلاس میں انتخابی حلقہ این اے 154کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں چار دیواری ، بجلی پانی ، واش رومز کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزادنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر 11فروری سے فوکل پرسن تعینات کیئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولنگ اسٹیشنوں پر متبادل بجلی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور واپڈا حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہاکہ پولنگ کے دن افواہوں پر کوئی توجہ نہ دی جائے ۔ پریزایڈنگ آفیسر کے علاوہ کسی کے حکم کی تعمیل نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گنتی کے بعد رزلٹ پولنگ ایجنٹ کے حوالے کرنے کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی چسپاں کر دیا جائے گا اور میڈیا کے نمائندگان بھی رزلٹ حاصل کر سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ این اے 154قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
ا نہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ انتظامی امور کا جائزہ اجلاس میں کہی ،اجلاس میں ڈی پی او امیر تیمور ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابراراحمد جتوئی ، ریجنل الیکشن کمشنر ومانیٹرنگ آفیسر شاہد اقبال، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ حبیب اللہ خان، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ اشتیاق احمد جاوید، اے ڈی سی ریونیو عار ف ضیاء اور دیگر صوبائی و فاقی محکموں کے افسران موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 12فروری کو ضمنی انتخابات میں مسائل کے حل کے لئے ڈی سی آفس سمیت دیگر محکموں میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12فروری کو تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے ۔
سی ای او ہیلتھ کو میڈیکل ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ۔ اجلاس میں انتخابی حلقہ این اے 154کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں چار دیواری ، بجلی پانی ، واش رومز کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزادنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر 11فروری سے فوکل پرسن تعینات کیئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولنگ اسٹیشنوں پر متبادل بجلی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور واپڈا حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہاکہ پولنگ کے دن افواہوں پر کوئی توجہ نہ دی جائے ۔ پریزایڈنگ آفیسر کے علاوہ کسی کے حکم کی تعمیل نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گنتی کے بعد رزلٹ پولنگ ایجنٹ کے حوالے کرنے کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی چسپاں کر دیا جائے گا اور میڈیا کے نمائندگان بھی رزلٹ حاصل کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button