Draft

بھارت نے جنوبی افریقا کومسلسل تیسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں 124 رنز سے شکست دیکر چھ میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔
کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 303 رنز بنائے،شیکھر دھون نے 76 رنز کی اننگز کھیلی،کپتان ویراٹ کوہلی نے کئیر یر کی 33 ویں سنچری اسکور کی وہ 160 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے بیٹسمین بھارتی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے اورپوری ٹیم صرف 179 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
چاحل اور کلدیپ یادیو نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،بھارت نے چھ میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button