انٹرنیشنل

کنٹرول لائن پر صرف پاکستان نہیں،بھارت بھی فائرنگ کررہا ہے،فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ صرف پاکستان کی جانب سے نہیں کی جارہی،بھارت بھی تو فائرنگ کررہا ہے۔
فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا حل صرف دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاک بھارت سرحد پر دونوں جانب سے فائرنگ نے لوگوں کو تباہی میں جھونک دیا ہے۔
یہ اقدامات ہمیں جنگ کی جانب لیکر جارہا ہے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔اس سے قبل 4 فروری کو لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر کے پونچھ اور راجوڑی سیکٹر میں پاک بھارت جھڑپوں میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button