ایڈیٹرکاانتخاب

توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک کی مہلت

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک کی مہلت دے دی اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
دوران سماعت دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ کس معاملے پر بلایا کہ نوٹس میں نہیں بتایا گیا،اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سامنے آجائے گاکچھ ایسا نہیں کریں گے جو نامناسب ہو۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز صاحب!کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، اس پر دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے نوٹس دیا تھامیں حاضر ہو گیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا آپ وکیل کرنا چاہتے ہیں،دانیال عزیز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیسے عدالت مناسب سمجھے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وکیل کرلیں توبہترہے،عدالت نے دانیال عزیز کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور دانیال عزیزتوہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button