پاکستان
معلوم نہیں کس لئے سپریم کورٹ میں بلایا گیا ہے،دانیال عزیز
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ پہنچ گئے ،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہناتھا کہ میں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی ،نوٹس ملا ہے معلوم نہیں کس لئے بلایا گیا ہے۔
دانیا ل عزیز کا کہناتھا کہ میں نے کسی جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا،ہمیشہ عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ،ان کا کہنا تھا کہ ججز کو بدنام کرنے کیلئے کوئی ٹاسک نہیں۔