پاکستان

بچی کیساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا،کوئی پیشرفت نہیں ہوئی- چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)اسما قتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے،بچی کےساتھ اتنابڑاواقعہ ہوگیااورکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،خیبرپختونخواکی فورس کتنی اچھی ہے؟،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسماقتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت آئی جی خیبرپختونخواعدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخواکی فورس کتنی اچھی ہے؟،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ازخودنوٹس آپ کیلئے نہیں، شہریوں کیلئے لئے جاتے ہیں۔سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے،بچی کےساتھ اتنابڑاواقعہ ہوگیااورکوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button