ایڈیٹرکاانتخاب

کشمیر، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ7دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت سے محروم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرتنازع کاجلدحل یقینی بنایاجائے۔
کشمیر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری بھارت پرانسانی حقوق کے منشورکے احترام کیلئے دباوڈالے ،ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے روکے،مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کوہراساں کیاجارہاہے،7دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت سے محروم ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو بطور ڈھال استعمال کررہا ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے،کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری بندکی جائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن کے استعمال سے200سے زائدافرادنابینااور سینکڑوں شہید ہو چکے ہیں، عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ نہیں لینے دیاجارہا،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیرتنازع کاجلد حل یقینی بنایاجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button