Draft

قتل کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ سنبل بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)میں زندہ اور خیریت سے ہوں ،مرنے والے سنبل کوئی اور تھی ،پشاور کی معروف اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنبل کے بارے میں گزشتہ رات سوشل میڈیا پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہے ،اداکارہ سنبل نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ میں بالکل خیر یت سے ہوں میرے بارے میں جو خبریںچلائی جا رہی ہے وہ جھوٹ پر منبی ہے اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا ہے۔میرے نام کی ایک اور سنبل تھی جنہیں قتل کیا گیا ہے اللہ اس کی مغفرت کرئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات میڈیا پر یہ خبریں چلیں تھیں کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے،جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا شخص سابق پولیس افسر تھا۔ مردان میں واقع شیخ ملتون روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین مسلح حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے سنبل خان کو گولیاں ماری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button