انٹرنیشنل

شامی حکومت کی طرف سے سارین گیس کے استعمال کے کوئی ثبوت نہیں: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ شامی حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف جان لیوا سارین گیس استعمال کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون میں میٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا امدادی گروپوں کے ان دعووں کی تصدیق کے لیے شواہد تلاش کر رہا ہے کہ شامی حکومت نے سارین گیس استعمال کی تھی۔ دمشق حکومت کے مطابق اس نے کوئی غیر قانونی کیمیائی مادہ استعمال نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button