بھارت ذہن نشین کر لے ،جنگ اتنی آسان بات نہیں ہے :خورشید شاہ

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ذہن نشین کر لے ،جنگ اتنی آسا ن بات نہیں ،اگر پاکستان کو جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمنوں کا مقابلہ کرے گی ۔
سکھر میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلے بہتر انداز میں پیش کیا لیکن انہیں اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے وزارت خارجہ کو مشکلات کے سامنا ہے ،وزیر اعظم کو وزیر خارجہ کے عہدے پر کسی کو لگانا چاہیے تاکہ ادارہ بہتر طریقے سے کام کر سکے ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو چیلنج ہو تو عوام ،سیاستدان ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں ۔
Load/Hide Comments