کراچی

راؤ انوار کی تلاش میں اسلام آباد جانےوالی ٹیم خالی ہاتھ واپس

معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی تلاش میں اسلام آباد جانےوالی ٹیم خالی ہاتھ واپس کراچی پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر کی سربراہی میں رائو انوار کو ڈھونڈنے اسلام آباد جانے والی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کی واپسی کے بعد ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کے دفتر میں اہم اجلاس طلب کیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد جانے والی ٹیم افسران کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد ایک اور ٹیم اسلام آباد روانہ کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button