انٹرنیشنل

لیبیا: غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 16 پاکستانی جاں بحق

غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کی کشتی کے لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے سے 16 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں ایک ہی خاندان کے4افراد بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 8 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات سے کی گئی ۔4افراد کوان کے دوستوں نے شناخت کیا لیکن ان کی دستاویزات نہیں مل سکیں۔ 4 مزید پاکستانیوں کی دستاویزات ملی ہیں لیکن ان کی لاشیں نہیں ملیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق گجرات سے ہے۔ ان میں محمد اسماعیل، اس کی بیوی عظمت بی بی، 5 سال کا بیٹا سعد علی اور بھائی رحمت خان شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے لقمان علی ولد شوکت علی کا تعلق بھی گجرات سے ہے۔
گجرات کے کامران اقبال ولد محمد اقبال ،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق، ذبیح اللہ ولد امتیاز احمد اور سعد علی ولد اسماعیل کی لاشیں ابھی نہیں ملیں۔
اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے اکرام الحق ولد عظمت اللہ، محمد قاسم بیگ ولد محمد اجمل، محمد فرحان اور محمد تنزیل بھی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
راولپنڈی کے مرزا غلام فرید ولد مرزا غلام نبی، سرگودھا کے محمد عزیز ولد عبدالرحمان بھی حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے ولید اور شاہ کی شناخت ان کے بچ جانے والے دوستوں نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے دن رات کام کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button