ایڈیٹرکاانتخاب

عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس صدارت کریں گے

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتہ کو) اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عدالتی پالیسی سازکمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا اور بہتری کی تجاویز دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے اپنے بیانات میں اکثر یہ کہا جاتاہے کہ وہ جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں، وہ وکلا اور نچلی عدالتوں کو بھی گاہے بگاہے کیسز جلد نمٹانے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں، عین ممکن ہے کہ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں مقدمات کے جلد فیصلے اور نچلی عدالتوں میں اصلاحات کے معاملات بھی زیر غور لائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button