انٹرنیشنل

پناہ گزینوں کے تحفظ پر ڈیل کاکوئی جلد امکان نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں آباد پناہ گزینوں کے تحفظ کے حوالے سے ڈیل کا امکان جلد نظر نہیں آتا ہے۔
محکمہ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں سےگفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آکر آباد ہونے والے 7 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی ڈیل 5 مارچ سے قبل ہونے کے امکانات نظر نہیں آتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آباد پناہ گزینوں کو تحفظ دینے والے پروگرام کی مدت5 مارچ کو ختم ہورہی ہےاور لگتا ہے کہ ڈیموکریٹ ارکان بھی اس مسئلے پر کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے کہ پناہ گزینوں کے معاملے پر ڈیل ہو مگر وہ اس معاملے کو سرحدی دیوار کی تعمیر سے مشروط کرنا چاہتے ہیں ، جس کی ڈیموکریٹ مخالفت کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button