پاکستان

مفتاح اسماعیل کے پاس کشکول لے کر مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں-اسد عمر

مفتاح اسماعیل500 ارب روپے کے گردشی قرضے عوام سے نہ چھپائیں:اسد عمر
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر مفتاح اسماعیل کے حوالے کی جس کی وجہ سے انہیں کشکول لے کر مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہناتھاکہ اسحاق ڈار نے بہت مخدوش حالت میں ملکی معیشت مفتاح اسماعیل کے حوالے کی لیکن اب مفتاح اسماعیل کے پاس بڑا سا کشکول لے کر مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور بہتر یہی ہے کہ مفتاح اسماعیل 500 ارب روپے کے قریب گردشی قرضے عوام سے نہ چھپائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے نزدیک پارلیمان کی کوئی وقعت نہیں ۔ گزشتہ 2 سال میں اسحاق ڈار سٹینڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں بھی نہیں آئے جبکہ مفتاح اسماعیل اور ہارون اختر بھی فنانس کمیٹی میں نہیں آتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button