الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں شرکت پر الیکشن کمیشن آج پاکستان نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتیس ستمبر کو تحریری وضاحت کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وارننگ کے باوجود چئیرمین پی ٹی آئی نے انتخابی حلقہ کا دورہ اور وہاں جلسہ کیا جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو انیتس ستمبر تک تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments