انٹرنیشنل

شامی راکٹ ترکی میں 4 افراد زخمی

استنبول(آن لائن)دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کی طرف سے شام سے ترک ضلع قلیس پرداغے گئے راکٹس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے شہر قلیس کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے دہشتگرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں میں سے 2راکٹ ایک مکان اور ریستوران پر آن گرے جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم ترک سکیورٹی فورسز نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button