انٹرنیشنل

انجلینا کا جنسی ہراسانی کے خلاف نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

بیلجیئم: نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نیٹو کے ساتھ ملک کر جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
انجلینا جولی نے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانا میرے لیے بہت اہم ہے۔ اس کانفرنس میں نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینز اسٹولٹن برگ بھی جولی کے ہمراہ تھے۔ جولی اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین بھی ہیں انہوں نے کانفرنس کے دوران کہا کہ اسٹولٹن برگ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے
اداکارہ نے کہا کہ نیٹو کا حصہ بننے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کہاں پر تبدیلی اور بہتری لانے کی ضرورت ہے، میں نے نیٹو اس لیے جوائن کیا ہے کیونکہ میں ایک انسان ہوں نہ کہ فوجی شخصیت، میں یہاں موجود ہوں نیٹوکے ساتھ شورش زدہ علاقوں میں کام کرنے کے لیے جہاں خواتین جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا جنگ زدہ علاقوں میں خواتین اوران کے حقوق کے ساتھ کتنی زیادتی کی جاتی ہے، لہٰذا صنفی مساوات پر مبنی تشدد کو ختم کرنا، امن اور سلامتی کے ساتھ سماجی انصاف کی فراہمی ایک اہم مسئلہ ہے۔
کانفرنس کے دوران جولی سیاہ رنگ کے لباس میں نظرآئیں۔ اس موقع پر اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انجلینا جولی کا ہمارے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے، ہم ساتھ مل کر جنگ زدہ علاقوں میں جنسی ہراسانی جیسے جرم پر قابو پالیں گے، انجلینا کا عزم جنسی ہراسانی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button