ایڈیٹرکاانتخاب

سلامتی کمیٹی نے دہشتگردی سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں دہشت گردی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا حالیہ واقعات پر ردعمل بیرونی عناصر کی پیدا کردہ غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں خطے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کابل میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان بھائیوں کے دکھ کوسمجھتے ہیں کیوں کہ پاکستانی قوم خود بھی دہشت گردی کا شکاررہی ہے، پاکستانی عوام اپنے افغان بھائیوں کے دکھ میں شریک ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button