پاکستان

طاہر القادری بیرون ملک روانہ ہوگئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بیرون ملک روانہ ہوگئے،وہ لاہور سے براستہ ترکی برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں ۔
اس دوران وہ مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر دیں گےاور بعد میں طاہر القادری کینیڈا جائیں گے، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرا لقادری کا بیرون ملک دورہ 22دن کا ہوگا اور اس طرح وہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے روکیں گے اور پھر واپس وطن آ جائیں گے۔
ادھر لاہور کے مختلف سیاسی حلقے طاہرالقادری کے اس دورے کو دھرنوں مظاہروں اور سیاسی کزنز سے مایوسی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button